9 اکتوبر 2017 - 13:54
ایٹمی ہتھیاروں کا دنیا سے خاتمہ کیا جائے: آئی کین کی

یٹمی ہتھیاروں کی خاتمے کے لیے جدو جہد کرنے والی عالمی تنظیم آئی کین کی کو چیئر پرسن ریبیکا جانسن نے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یٹمی ہتھیاروں کی خاتمے کے لیے جدو جہد کرنے والی عالمی تنظیم آئی کین کی کو چیئر پرسن ریبیکا جانسن نے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس سال امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی تنظیم آئی کین کی کو چیئرپرسن ریبیکا جانسن کا کہنا تھا کہ ہم سب کو انسانیت کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کے تباہ کن اثرات کو پوری طرح سے محسوس کرنا چاہیے۔
 انہوں نے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ایٹمی دھمکیوں کے تبادلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں ایسے کمزور لیڈر دکھائی دے رہے ہیں جو صرف ایٹمی ہتھیاروں پر بھروسہ کرتے ہیں اور یہ صورتحال دنیا کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
 ریبیکا جانسن نے مزید کہا کہ دنیا میں صرف نو ملکوں کے پاس تباہ کن ایٹمی ہتھیار موجود ہیں جو پوری انسانیت کی سلامتی اور بقا کے لیے خطرہ ہیں۔
 انہوں نے ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ملکوں پر زور دیا کہ وہ اپنے پاس موجود تمام ایٹم بم ختم کردیں یا ان کی تعداد میں قابل ذکر حد تک کمی کریں۔
 انہوں نے دنیا سے جنگ کی وجوھات کو ختم کرنے نیز، تنازعات اور جھڑپوں کو سیاسی اور سفارتی مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲